ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر طالب علم کی موت

چنتامنی میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر طالب علم کی موت

Sat, 08 Oct 2016 16:36:01    S.O. News Service

چنتامنی:8 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)کولار ضلع شرنیواسپور شہر سے دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول میں تیرنے آیا طالب علم ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کل شام کو پیش آئی ہے۔مہلوک کی شناخت 18سالہ طالب علم پاون کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ شرنیواسپور گنگوتری کالج میں پی یو سی پڑھ رہا پاون کل شام اپنے دوستوں کے ساتھ یہاں کے ریلوے اسٹیشن کے متصل موجود سوئمنگ پول میں تیرنے آیا تھا تیرنے کے دوران وہ پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا فوراََ نعش کو پانی سے نکال کر چنتامنی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا وہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ان کے وارثین کے حوالے کیا گیا۔ چنتامنی رورل پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔


Share: